چکوال میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد ،یہ کامیابی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے:وزیر معدنیات

 چکوال میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد ،یہ کامیابی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا ...
 چکوال میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد ،یہ کامیابی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے:وزیر معدنیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  کے وژن کے تحت محکمہ معدنیات ترقی اور شفافیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ضلع چکوال میں تاریخ کی سب سے بڑی اور شفاف ای-آکشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں رائلٹی کا ٹھیکہ ریکارڈ 1 ارب 1 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل یہی بولی صرف 45 کروڑ روپے میں دی گئی تھی، جو اب تاریخی اضافے کے ساتھ دوگنی سے زائد ہو چکی ہے۔وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے اس شاندار کامیابی پر محکمہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعلیٰ کے ویژن، ٹیم ورک اور شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر سمال سکیل مائننگ افتاب احمد کی کوششوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔محکمہ معدنیات کی جانب سے صوبے میں مزید شفافیت، جدیدیت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاکہ پنجاب کی معدنی دولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔