جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن کوقتل کردیاگیا
مریدکے (ڈیلی پاکستان آن لائن)نواحی علاقے بھاگوڈیال میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن کوقتل کردیاگیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نازیہ کی شادی پانچ ماہ قبل شعیب سے ہوئی تھی،پانچ ماہ سے مقتولہ کو سسرال والے اپنے باپ اور بھائیوں سے گاڑی منگوانے کا تقاضہ کر رہے تھے،بیٹی نے کال کر کے والد کو بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہے مجھے یہاں سے لے جائیں۔
نازیہ کے قتل کا مقدمہ خاوند شعیب سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کرلیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی،ملزمان فرار ہوچکے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔