”ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو سمجھ گئے ہیں اور۔۔۔“ وارم اپ میچ میں شاندار فتح کے بعد فخر زمان نے دبنگ اعلان کر دیا

”ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو سمجھ گئے ہیں اور۔۔۔“ وارم اپ میچ میں شاندار فتح ...
”ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز کو سمجھ گئے ہیں اور۔۔۔“ وارم اپ میچ میں شاندار فتح کے بعد فخر زمان نے دبنگ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے ہیں، آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں فتح کے بعد ایک انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں آمد کے بعد یہاں نیٹ میں خاصی محنت کی ہے، آسٹریلیا کی وکٹیں مختلف ہیں لیکن کافی حد تک کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں، پریکٹس میچ میں باﺅلرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا کور نہیں کرنے دیا۔
انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچ کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور میزبان ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وارم اپ میچ میں فاسٹ باﺅلرز اور سپنرز سب ردھم میں نظر آئے، ہدف بڑا نہ ہونے کی وجہ سے بطور اوپنر مجھے اور بابر اعظم کو بھی کریز پر سیٹ ہونے کا وقت ملا، کارکردگی کا یہی معیار آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -