کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر جھگڑا، ایک شخص ہلاک ، ڈی ایس پی سمیت تین افراد زخمی
باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ لیگ کےفائنل میچ کے دوران کھلاڑی کو آؤٹ دینے پر ٹیموں اور ان کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں آج کرکٹ لیگ کا فائنل کھیلاجارہاتھا، اس دوران ایک کھلاڑی کو تھرڈ امپائر نے جب آؤٹ قرار دیا تودونوں ٹیموں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔
ٹیموں کے کھلاڑی اورتماشائی ایک دوسرے پر لاتیں، گھونسے اور کرسیاں مارتے رہے۔ مشتعل شائقین وی آئی پی انکلوژر میں بھی داخل ہوگئے اور شیشے توڑ دیے۔ جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور ڈی ایس پی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ایف سی اور باجوڑ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔