سابق صوبائی وزیرکرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس طلب

سابق صوبائی وزیرکرپشن کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صوبائی وزیرِ خیبر پختون خوا عاطف خان کو اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

عاطف خان کو مالم جبہ میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، انہیں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے اینٹی کرپشن ڈائریکٹریٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق صوبائی وزیر پر ایک نجی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹھیکہ دینے کا الزام ہے۔