بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیزکےمعاون مقرر ،مسلم لیگ ن جرمنی کا خیرمقدم

بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیزکےمعاون مقرر ،مسلم لیگ ن جرمنی کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) جرمنی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز   کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیز کامعاون مقرر کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اوورسیز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی حافظ محمد عمران ضیاء جنجوعہ نےکہا  ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی جانب بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے معاون مقرر کرنا زبردست فیصلہ ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرسٹر امجد ملک اپنی قانونی مہارت اور تجربے کی بدولت اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو مؤثر طریقے سے حل کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر امجد ملک کی تعیناتی سے یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اوورسیز کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ، ویزہ اور قانونی مسائل میں رہنمائی فراہم کریں گے۔ان کی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوں گی، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -