"یہ دولت 2 لوگوں کیلئے بہت زیادہ ہے" جوڑے  نے پونے 3 ارب روپے کی لاٹری جیت کر ایسا کام کردیا کہ آپ بھی داد دیں گے

"یہ دولت 2 لوگوں کیلئے بہت زیادہ ہے" جوڑے  نے پونے 3 ارب روپے کی لاٹری جیت کر ...
سورس: WIkimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی شہری 86 سالہ ری وریگ نے اپنی آنجہانی اہلیہ باربرا کے ساتھ جنوری 2000 میں نیشنل لاٹری کے ذریعے 7.6 ملین پاؤنڈ  (تقریباً دو ارب 70 کروڑ روپے) جیتے۔ انہوں نے  نے اپنی جیتی ہوئی رقم میں سے 5.5 ملین پاؤنڈ (تقریباً دو ارب روپے) سے زیادہ عطیات میں دے دیے۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق شیفیلڈ کے اس جوڑے نے  اپنی دولت سے ہزاروں لوگوں کی مدد کی۔ ری  جو ایک ریٹائرڈ چھت بنانے والے کاریگر ہیں، اور باربرا جو ایک نرس تھیں، نے نہ صرف اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کی بلکہ 17 مختلف چیریٹیز کو بھی عطیات دیے، جن میں ان کے آبائی شہر کے ہسپتال بھی شامل ہیں۔

لاٹری آرگنائزرز کی طرف سے ان کی سخاوت کے اعتراف میں ایک خصوصی ٹرافی بھی دی گئی۔ باربرا جو 2018 میں 77 سال کی عمر میں سیپسس کی وجہ سے انتقال کر گئیں، نے ایک بار کہا تھا کہ "یہ دولت دو افراد کے لیے بہت زیادہ تھی۔"

تقریباً 25 سال بعد اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے ری نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ رقم ان کے مزاج یا شخصیت کو نہیں بدل سکی۔  "اس رقم نے ہماری زندگیوں کو بدلا لیکن ہمیں بطور انسان نہیں۔ میں آج بھی جرابوں کی قیمت دیکھتا ہوں۔"

 ری  نے جس دن لاٹری جیتی  اسی رات انہوں نے  اپنے کام سے ریٹائرمنٹ لے لی، اور باربرا نے بھی 22 سال کی نائٹ شفٹ کے بعد رائل ہالامشائر ہسپتال چھوڑ دیا۔ یہ جوڑا ہر سال کرسمس پر 250 بچوں کو تھیٹر لے کر جاتا رہا اور ایک مقامی ہاسپس کو 30 ٹی وی فراہم کیے تاکہ بچوں کے لیے تفریح کا انتظام ہو سکے۔

باربرا نے ایک بار 2010 میں بریسٹ کلینک میں دورانِ انتظار ایک عطیات کا ڈبہ دیکھا اور وہاں موجود ماہر سے 5,000 پاؤنڈ کا عطیہ دینے کی پیشکش کی، جس سے ایک سال کے لیے تحقیقی کام ممکن ہو سکا۔ ان کے عطیات سے فائدہ اٹھانے والوں میں بلیوبیل ووڈ چلڈرنز ہاسپس، میک اے وش فاؤنڈیشن، وِرلو ہال فارم ٹرسٹ، مینینجائٹس ٹرسٹ اور دیگر فلاحی ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے دوسری جنگِ عظیم کے ہیروز کے لیے یادگاری دوروں کے اخراجات بھی ادا کیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -