شارجہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،  نواز شریف اور   چوہدری نور الحسن تنویر  کی سالگرہ   تقریب، کیک کاٹا گیا

شارجہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،  نواز شریف اور   چوہدری نور ...
شارجہ میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح،  نواز شریف اور   چوہدری نور الحسن تنویر  کی سالگرہ   تقریب، کیک کاٹا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان مسلم لیگ ن شارجہ  کی طرف سے  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے سا  بق ایم این اے   چوہدری نور الحسن تنویر کے یوم  پیدائش کے موقع پر ایک   تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب  میں مرکزی قائدین،  یونٹس کے صدور، لیگی ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں  نے شرکت کی-

تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن،  یو اے ای کے صدر محمد غوث قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن  میاں نواز شریف کی پاکستان کے لیے بے پناہ خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا دور ایک سنہری دور تھا جس میں پاکستان نے بہت ترقی کی۔ محمد غوث قادری نے کہا کہ آج قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے قائد محمد نواز شریف کا یوم  پیدائش منانے کا اہم دن ہے۔ محمد نواز شریف نے اپنے دور میں پاکستان کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں۔ تقریب میں قائد اعظم محمد علی جناح، محمد نواز شریف اور  چوہدری نور الحسن تنویر   کی مشترکہ  سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر مقررین نے تقاریر  کرتے ہوئے کہا کہ   قائداعظم نے پاکستان بنایا لیکن میاں محمد نواز شریف نے ملک کو بچایا اور اسے خوبصورت بنایا۔ اس موقع پر مقررین  نے پاکستان کو درپیش مشکلات اور پاکستان کی موجودہ  صورت حال  کا مقابلہ کرنے کے لئے آپسی اتحاد اور  نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کو ترقی کی را ہ پر ڈالنے کے لئے ناگزیر قرار دیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کو اپنانے کے ازم کا اظہار بھی کیا-

  تقریب میں چوہدری سجاد چیمہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یواےای شارجہ یونٹ. چیف پیٹرن غلام عباس بھٹی، مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین،  چوہدری محمد رمضان شان آرائیں صدر مسلم لیگ ن الفجیرہ یواےای، سینئر نائب صدر یواےای ملک شہزاد، سینئر نائب صدرعرفان اقبال طور، سینئر نائب صدر سلمان خان،  چوہدری خالد بشیر،میزبان مسلم لیگ نواز شارجہ یونٹ کے قائم مقام صدر  چوہدری عامر بشیر انجم، چودھری  شہباز غفار، راؤ اکبرعلی ساقی، میاں جاوید یعقوب، زاہد خان، رانا وہاب، عدنان اقبال  طور، چوہدری بشیر شاہد،محمد رشید اکبر، عامر منہاس  اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔