گرانفروشوں نے محرم الحرام کے موقع پر بھی مہنگائی کا بازار گرم رکھا

گرانفروشوں نے محرم الحرام کے موقع پر بھی مہنگائی کا بازار گرم رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر)عیدین ‘رمضان المبارک ‘ربیع الاول اور دیگر مذہبی تہواروں کی طرح محرم الحرام کے موقع پر گراں فروشوں نے مہنگائی کا بازار گرم رکھا۔ یوم عاشورہ کے موقع پر نذر نیاز کا سلسلہ زیادہ ہونے کے باعث سبزیوں ‘چاول ‘گوشت اور دودھ کی قیمتیں کئی گنا زیادہ وصول کی جاتی رہی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

‘ پکوان سنٹروں نے عام دنوں میں چنے والی 3ہزار وپے کی تیار دیگ کی قیمت3500جبکہ چکن والی دیگ کی قیمت4500سے5ہزار تک رکھی۔مارکیٹ میں نمکین آلو 50سے60‘ پیاز80‘ ٹماٹر 130‘ ادرک 200‘لہسن300جبکہ گوبھی60کلو فروخت ہوتی رہی جبکہ محرم الحرا م سے قبل مرغی کا گوشت116روپے کلو فروخت ہورہا تھا لیکن محرم شروع ہوتے ہی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں اور گزشتہ روز مرغی کا گوشت 140روپے جبکہ بڑا گوشت360روپے کلو فروخت ہوتا رہا ۔اسی طرح بھانہ مالکان نے بھی دودھ کی ملاوٹ اور قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا بھانوں پر80روپے کلو فروخت ہونے والا دودھ100سے120روپے ملتا رہا جبکہ صارفین کی مانگ پوری کرنے کے لئے مالکان پاؤڈر کی ملاوٹ بھی کرتے رہے ‘عید‘ربیع الاول‘ محرم الحرام جیسے مذہبی تہواروں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کوئی نئی بات نہیں ہر سال عوام کی جانب سے احتجاج کے باوجود انتظامیہ کوئی نوٹس نہیں لیتی اور گرانفروشوں کو کھلے عام لوٹ مار کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ ملک کی اشرافیہ کو اس مہنگائی کا علم تک نہیں ہوتا جبکہ غریب آدمی مہنگائی کے اس طوفان کے باعث ان تہواروں پر بھی کوئی اچھی چیز اپنے بچوں کو کھلانے کی سکت کھو بیٹھتا ہے۔