ایپکا پاکستان کی کال پر ملازمین سراپا احتجاج‘ ریلیاں‘ دفاتر بند 

ایپکا پاکستان کی کال پر ملازمین سراپا احتجاج‘ ریلیاں‘ دفاتر بند 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان + مظفر گڑھ + خیر پور سادات (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی) چیئرمین آل پاکستان گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چوہدری خالد جاوید سنگھیڑاومرکزی صدر ایپکا پاکستان وصوبائی قائدین ایپکا پاکستان کی کال پر ملتان کے تمام دفاتر کے (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)
ملازمین نے مکمل ہڑتال وتالہ بندی کی اور اپنے اپنے دفاتر سے جلوس کی صورت میں حویلی کینال یونٹ محکمہ انہار کے دفتر کارڈیالوجی ہسپتال کے سامنے پہنچے۔ جہاں بہت بڑاجلسہ منعقد کیا گیا جس میں گرینڈ الائنس گورنمنٹ ایمپلائز کے تمام یونین نما ئندوں جس میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن،ٹیچر یونین،سی بی اے یونین،واسا یونین، میٹروپولیٹن کارپوریشن، انجینئر ایسوسی ایشن، ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن ایسوسی ایشن، انجمن پٹواریان، ٹیوٹا ٹیچر یونین، کالجزونگ یونین،سیواایسوسی ایشن، پنجاب لیڈی ہیلتھ ورکر ایسوسی ایشن، نے شرکت کی۔اس جلسہ کی صدارت مرکزی سینئر نائب صدر مختاراحمد راٹھور، طاہر عباس شاہ جنرل سیکریٹریDCآفس، حامد رضاجنرل سیکریٹری بلڈنگ سینٹر، نائب صدر ایپکا ملتان ڈویژن ملتان رانا محمد منیر سینئر نائب صدر دوئم، عبدالرزاق بلوچ جنرل سیکریٹری ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، رانا محمد اسلم انجم چیف آرگنائز ہیڈ ماسٹرایسوسی ایشن پنجاب اور سرپرست اعلیٰ SES پنجاب،ظفر بھٹہ، ملک ناصر، راؤ ساجد مصطفی،محمد یونس،محمد عباس،عبدلخالق، شوکت حسین، شیخ شہزاد،مرید شاہ،راؤزاہد برکت، جنیداقبال، رانا طاہر حسین ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ایپکا ملتان ڈویژن ملتان، غلام قاسم بھٹہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری، مہتاب قریشی فنانس سیکریٹری ایپکاملتان ڈویژن ملتان، راؤعمردراز پریس سیکریٹری ڈویژن ملتان، خورشید اکبر آفس سیکریٹری ڈویژن ملتان ودیگر محکمہ جات کے عہدیداران موجود تھے۔اس جلسہ کی میزبانی محکمہ انہار چیف آفس اور حویلی کینال سرکل ملتان کیی عہدیداران ملک محمد یوسف صدر حویلی کینال سرکل، شیخ مجاہد جنرل سیکریٹری حویلی کینال سرکل ملتان، محمد اقبال ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملک انوار حسین کچالہ صاحب، جاوید کامران صاحب،حویلی کینال سرکل ملتان،نوید عدنان قریشی مظفر گڑھ کینال سرکل جنرل سیکریٹری،حافظ طیب صدر چیف آفس محکمہ انہار، محمد جواد گل جنرل سیکریٹری چیف آفس انہار،حاجی اعجازاحمد نائب صدر چیف آفس محکمہ انہار، محمد اجمل سیال چیف آفس انہار الیکشن کمشنر  ایپکا ملتان نے کی۔ اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مختار احمد راٹھور،حامد رضا پیا،طاہر عباس شاہ، عبدالرزاق بلوچ، راناظاہر حسین، ملک محمد یوسف، شیخ مجاہد، ملک انوار حسین، جاوید کامران، حافظ محمد طیب نے کہا کہ حکومت وقت نے ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے اور پاکستان تحریک انصاف نے جتنے وعدے کئے سارے جھوٹ پر مبنی تھے۔آج ہم اس پلیٹ فارم سے حکومت وقت کو آگاہ کرتے ہیں کہ ایپکا کا چارٹر آف ڈیمانڈ جس میں یوٹیلیٹی  الاؤنس بمطابق سیکریٹریٹ ملازمین باقی ملازمین کو بھی دیا جائے۔گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ کونوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کو فوری طورپر ختم کیاجائے۔گیس، تیل، آٹا،گھی،دالیں،چینی اوردوسری اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ غریب سے غریب آدمی کو بھی میسرآسکیں۔سکیل ریوائز کئے جائیں 7.50%جودوسرے صوبوں سے کم دیاجارہا ہے پور کیا جائے۔ آئندہ ملازمین کو ریگولر بنیادوں پر بھرتی کیا جائے۔کنٹریکٹ ملازمین جو ریگولر ہونے سے رہ گئے ہیں ان کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے جو پوسٹیں اپ گریڈ ہونے سے رہ گئی ہیں ان کو فوری طورپر اپ گریڈ کیا جائے چاہے وہ کسی بھی کیڈر کی ہیں۔سب انجینئر ز اور ٹیکنیکل سٹاف کو انجینئر ز کی طرح ٹیکنیکل الاؤنس دیا جائے۔محکموں کی ڈاؤن سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کی بنا پر نجکاری بند کی جائے۔سندھ،بلوچستان اور کے پی کے کی طر ح پنجاب کے ملازمین بشمول آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھائی جائیں۔اگر ہمارے مندرجہ بالا مطالبات منظورنہ کئے گئے تو پھر سخت سے سخت احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اس سے پہلے کہ وہ وقت آئے ہمارے قائدین سے مذاکرات کرکے ہمارے دیرینہ مطالبات پورے کئے جائیں جلسہ کے بعد ریلی نکالی گئی جوکہ نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ جبکہ مظفر گڑھ میں ایپکا کی طرف سے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کیا گیا مظفرگڑھ کے  تمام دفاتر  بند رھے جس کی وجہ سے سرکاری امور مکمل طور ہر ٹھپ رھے اور دور دراز سے  آئے سائلین سارا، دن خوار ھوتے رھے  ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ میں سینکڑوں ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دیا جو کئی گھنٹے تک جاری رھا بعد ازاں کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی  احتجاجی ریلی میں میں شریک ملازمین نے حکومت کی ناانصافیوں اور مہنگائی کے خلاف بھر پور احتجاج کیا  ضلعی صدر ایپکا وزیر احمد دستی فضل شاکر اور ظفر سومرو  میاں اقبال چھجڑانے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ حکومت صرف چند مخصوص محکموں کے ملازمین پر مسلسل نوازشات کا، سلسلہ بند کر کے ملک بھر کے تمام ملازمین کو یکساں مراعات دے کر امتیازی سلوک ختم۔کرے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جھوٹے وعدوں اور لولی پاپ دینے کی بجائے ملا زمین کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کر کے ہمیں احتجاجی راستہ اختیار کرنے پر مجبور کر رھی ھے   بجلی گیس پٹرول ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے عوام کو پریشان کیا ہوا ہے ھے آئے روز بڑھتی مہنگائی نیچھوٹے ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کیاہوا ہے قلیل تنِِخواہ میں گزارہ کرنا مشکل ہوگیا ہے اور گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ھیدو وقت کی دال روٹی کا حصول  ملازمین کیلئے مشکل ھوتاجارہا ھے ایپکا حکومت کی ملازم کش پالیسی کو یکسر مسترد کرتی ھے‘ اس موقع پرضلعی عہدیداران ایپکا مجاہد گورمانی حقنواز تنویر، کیا اقبال چھجڑا، فضل شاکر،  ساجد حسین بخاری، راشد رحیم راجو، ریاض لغاری،عمر علی،حیدر شاہ،جام شبیر اورعباس بلوچ، ملک اکرم بدھ ممتاز کھرل اور یوسف کھاڑک نے بھی احتجاجی ریلی سے خطاب کیا۔