پولیس نے بن مانس کو گرفتار کرلیا، ایسی خبر جو آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی

پولیس نے بن مانس کو گرفتار کرلیا، ایسی خبر جو آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی
پولیس نے بن مانس کو گرفتار کرلیا، ایسی خبر جو آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک بندر کو جیل کی سزا سنا دی گئی ہے جس کا جرم ایسا تھا کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ کیپ ٹاؤن میں پیش آیا ہے جہاں کیٹزا نامی یہ بندر کھانے کی تلاش میں لوگوں کے گھروں میں گھس جاتا تھا۔ شہریوں کی طرف سے اس شرارتی بندر کی پے درپے سینکڑوں شکایات آنے پر پولیس نے اسے پکڑ لیا اور لیجا کر جیل میں بند کر دیا۔ 

علاقے کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ بندر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رات کو گھروں میں گھس جاتا تھا اور گھر میں پھل، سبزی اور کھانے کی جو بھی دیگر چیزیں پڑی ہوتی تھیں، اٹھا کر لے جاتا تھا۔ صبح انہیں ٹوکریاں خالی ملتی تھیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں رہنے والے دیگر بندر ایسی حرکت نہیں کرتے۔ کیٹزا انہیں بھی اپنے ساتھ ملا لیتا اور گھروں پر دھاوا بول دیتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بندر کوجیل میں ڈالنے پر لوگوں میں کافی غم و غصہ بھی پایا جا رہا ہے. سوشل میڈیا پر اس بندر کی رہائی کے لیے ایک مہم شروع ہو چکی ہے اور کیٹزا کو واپس لاؤ(Bring Back Kitaza)کا ٹرینڈ ٹاپ پر جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -