مولانا فضل الرحمان کی "موجیں" کرتے تصاویر سامنے آگئیں
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیاسی ماحول میں گرمی پیدا کرنے کے بعد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود ٹھنڈے علاقوں کی طرف چلے گئے۔
سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کی "موجیں" کرتے تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی سینئر قیادت کے ساتھ کشمیر کی وادی نیلم میں موجود ہیں۔
سنا تھا کشمیر جنت نظیر وادی ہے
لیکن آج جنت نظیر وادی تو ایک چراغ کی حسن سے اور بھی دوبالا ہوں گیا ✌️❤️
*مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف نئ محاذ کی تیاری میں ہیں
لیکن طویل تھکاوٹ کے بعد وہ ذہنی سکون کیلۓ کشمیر کی وادیوں میں سیر و سیاحت میں مشغول ہے#KashmiriesWelcome_Maulana pic.twitter.com/CKRhdNhELq
— Noor Ullah Jan Darwish (@NoorUllahJanDa1) October 1, 2020
ایک تصویر میں مولانا فضل الرحمان نے انتہائی سٹائلش رنگین چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے آمدن سے زیادہ اثاثے سامنے آگئے
کشمیر میں وادئ نیلم سمیت کئی وادیاں مولانا کے نام نکل آئیں
بطور چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا نے یہ جائیدادیں بنائیں،
(سورس آف ادارہ انتقام)#KashmiriesWelcome_Maulana pic.twitter.com/gvWQy37ps3
— Abdul Basit Nizamani (@AbdulBasitNiza4) October 1, 2020
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان آرام کرنے کیلئے وادی نیلم گئے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف نئ محاذ کی تیاری میں ہیں لیکن طویل تھکاوٹ کے بعد وہ ذہنی سکون کیلۓ کشمیر کی وادیوں میں سیر و سیاحت میں مشغول ہے
شٸر کریں یوتھیوں سمیت نیب کو بھی جلاٸیں ???? pic.twitter.com/305GjVk0ck
— Muhammad tahir sumalani (@SumalaniTahir) October 1, 2020
ان کے ساتھ مولانا راشد سومرو ، جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف خان اور مولانا امتیاز عباسی بھی موجود ہیں۔
آزاد کشمیر۔۔۔۔۔
قائد ملت اسلامیہ قائدجمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمان حفظہ اللہ قائد کشمیر مولانا سعید یوسف صاحب دامت برکاتہم پتلیاں جھیل چھپراں کے مقام پر#KashmiriesWelcome_Maulana pic.twitter.com/DRhdDBcB9X
— Muhammad Usama (@UsamaJUI) October 1, 2020
مولانا فضل الرحمان نے سیاحت کے ساتھ ساتھ کشمیری قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار مسعود خان قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان حفظہ اللہ، امیر جےیوآئی آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان، مولانا امتیاز عباسی کو تحائف پیش کررہے ہیں ۔ pic.twitter.com/pAS7TGt838
— Sardar M.Nawaz Jara (@nawaz_jara) October 1, 2020

