سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا، آرٹیکل 63اے نظرثانی اپیل کے بنچ میں ایک جج کو شامل کرنے پر غور کرہوگا۔
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیٹی اجلاس کے بعد ساڑھے 11بجے آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس نے گزشتہ روز واضح کیا تھا کہ عدالت کو جمود کا شکار نہیں کر سکتے ،لارجر بنچ میں شامل جسٹس منیب اخترکے گزشتہ روز 2خطوط منظرعام پر آئے تھے،جسٹس منیب اختر نے خطوط میں آرٹیکل 63اے نظرثانی بنچ کی تشکیل پراعتراض کیا تھا،دونوں خطوط میں جسٹس منیب اختر نے بنچ سے علیحدہ ہونے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا،جسٹس منیب اختر نے خط میں کہا تھا کہ میرے موقف کو بنچ سےعلیحدگی تصور نہ کیا جائے۔