پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک
پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات ہوئی جس امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ پارلیمنٹ ہاوس میں سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، میرے تبلیغی کام کا مقصد دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہے۔
اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، اسلامی تعلیمات امن، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں، امت مسلمہ کو متحد ہونے اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا دنیا میں اسلام کے امن اور محبت کے پیغام کو عام کرنے میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، آئین پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کو انکے حقوق کا مکمل تحفظ حاصل ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا حل اتحاد بین المسلمین اور یکجہتی میں مضمر ہے، پاکستان عالمی سطح پر امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اتحاد بین المسلمین اور اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ بعد ازاں،سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

مزید :

قومی -