مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش

مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش
مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردی گئیں، محکمہ داخلہ کے پی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مراد سعید پر بارہ مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل کے لیے والد کی دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے روبرو سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب داخل کیا کہ مراد سعید کے خلاف صوبائی حکومت کا کوئی کیس نہیں ہے۔ اسی طرح لیگل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جواب جمع کرایا کہ ایف آئی اےکا بھی کوئی کیس نہیں ہے جب کہ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مراد سعید کے خلاف 8 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے کہا کہ یہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے جواب جمع کیا ہے اب آپ پنجاب، سندھ اور بلوچستان حکومت سے مقدمات تفصیل کے لیے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔ بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹادی۔

مزید :

قومی -