ایران کا میزائل حملہ،اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

ایران کا میزائل حملہ،اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب
ایران کا میزائل حملہ،اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اسرائیل کی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی قومی سلامتی کی میٹنگ بلالی ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400میزائل فائر کیے ہیں۔