بچی نے 2سالہ بھائی کو اغوا ءہونے سے بچا لیا

بچی نے 2سالہ بھائی کو اغوا ءہونے سے بچا لیا
بچی نے 2سالہ بھائی کو اغوا ءہونے سے بچا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)9 سالہ بچی نے بھائی کو اغواء ہونے سے بچا لیا۔ ڈولفن فورسز نے بچی کی مدد سے 2 سالہ امیر کے اغوا ءکی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کے مطابق 9 سالہ فاطمہ نے بھائی کو اغواء ہوتے دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد اغواءکار خاتون نے بچہ چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈولفن ٹیم نے 15 کی کال رسپانس میں موہنی روڈ سے اغوا ءکار خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ اغوا ءکار خاتون سےبے ہوش کرنے والا کیمیکل بھی برآمد ہوا، ملزمہ آسیہ کیخلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ملزمہ سے برآمد ہونیوالا کیمیکل لیبارٹری کیلئے بھجوادیا، جبکہ ڈولفن پولیس کے بروقت ریسپانس سے بچہ محفوظ رہا۔