کراچی:شہری کو قتل کرنے میں ملوث میاں بیوی گرفتار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورنگی مدینہ کالونی میں چھری کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے میں ملوث میاں بیوی کوگرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیرکوزمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں چھری کے وار کرکے غیرت کے نام پر36 سالہ محمد ارسلان ولد سعید احمدکو قتل کردیا گیا تھا۔
پولیس نےمقتول ارسلان کے قتل کامقدمہ بھائی زید کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی ، زمان ٹاؤن پولیس نے مقتول ارسلان کے قتل میں ملوث ملزم عامر اور اس کی بیوی ثوبیہ کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
زمان ٹاؤن پولیس کے مطابق مقتول ارسلان کی گرفتار ملزم عامرکی بیوی ثوبیہ سے دوستی تھی اور پیر کے روزدونوں ایک ساتھ تھے، ملزم شوہر نے چھری کے وارکرکے ارسلان کو زخمی کردیا تھا اورثوبیہ اسے اسپتال لے کر پہنچی تھی، بعد ازاں ملزمہ ارسلان کو چھوڑ کر اسپتال سے فرار ہو گئی تھی۔