آپ کے سامنے والا شخص کیا سوچ رہا ہے،چشمہ بتائے گا

آپ کے سامنے والا شخص کیا سوچ رہا ہے،چشمہ بتائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن (نیوز ڈیسک) دوسروں کی سوچوں اور جذبات کا اندازہ لگانا یقیناً ایک جادوئی صلاحیت ہے اور اب گوگل گلاس کے ایک نئے سافٹ ویئر نے یہ جادوئی صلاحیت حاصل کرنا ممکن بنادیا ہے۔ گوگل کلاس ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ جسے عینک کی صورت میں بنایا گیا کمپیوٹر کہا جاسکتا ہے۔اس چشمے کو پہن لینے سے اس کے عدسے کمپیوٹر کی سکرین کی طرح کام کرتے ہیں۔ جرمن کمپنی Fraunhofer کے سائنسدانوں نے پہلی دفعہ ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جسے گوگل گلاس میں انسٹال کرکے لوگوں کی سوچوں اور جذبات کو پڑھا جاسکتا ہے۔ اس سافٹ ویئر میں چہرے کے 10000 مختلف تاثرات کو سٹور کیا کیا گیا ہے اور جب آپ گلاس پہن کر کسی کا چہرہ دیکھیں گے تو اس کا ننھا کمپیوٹر چہرے کے تاثرات کو سٹور کی گئی معلومات کے ساتھ تقابل کرکے آپ کو بتادے گا کہ آپ کے سامنے والا شخص کیا سوچ رہا ہے اور یہاں تک کہ اس کی عمر کا بھی صحیح اندازہ آپ کو بتادیا جائے گا۔ یہ تمام معلومات اس جشمے کے عدسوں پر ظاہر کی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -