6فرض شناس ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام، تعریفی اسناد

6فرض شناس ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام، تعریفی اسناد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجازاحمد نے دوران ڈیوٹی محنت ،لگن،فرض شناسی اور بہادری سے ڈیوٹی کرنے والے 6ٹریفک وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دیں۔ٹریفک وارڈن محمد شکیل نے حادثہ کے بعد شہری کو فوری طبی مدد فراہم کی جس سے اس کی جان بچائی جا سکی جس پر ٹریفک وارڈن کو نقد پانچ ہزار اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ٹریفک وارڈنز اعجاز علی اور اختر کو دوران ڈیوٹی شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے آگاہی ،لین لائن کی پابندی اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو تفصیلی بریفننگ دینے پر پانچ ہزار اور دو ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد دی گئیں۔

مزید :

علاقائی -