پی ٹی آئی کونسلر کا شاندار کارنامہ، محلے میں ڈینگی مار سپرے خود کرتا رہا
بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن) عموما عوامی نمائندہ اس فرد کو کہا جاتا ہے جو عوام کے دکھ اور درد سمجھتا ہے، ان کی خوشی اور غمی میں ان کے شانہ بشانہ ہوتا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں ڈینگی بخارآیا تو وہاں کے منتخب عوامی نمائندے غائب ہوگئے جس کے بعد عوام نے شہباز شریف کو بلا نا شروع کردیا ۔ لیکن بعض ایسے عوامی نمائندے بھی ہیں جو ڈینگی کے بعد عوام کے ساتھ رہے، ایسا ہی ایک عوامی نمائندہ بونیر کے ایک گاﺅں سے سامنے آیا جس نے محلے میں خود مچھر مار سپرے کی۔
ملک میں وزیر اعظم نہیں نظام عدل کو بدلنے کی ضرورت ہے: مریم نواز شریف
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر امیر زیب نے بونیر کے گاﺅں کلیاڑی میں خود ڈینگی مار سپرے کیا، سپرے مشین اٹھائے ہوئے کونسلر محلے کی گلیوں اور نالیوں میں خود سپرے کر رہا ہے جبکہ گاﺅں کے افراد نے کونسلر کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امیر زیب نے ڈینگی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور باقی افراد اور عوامی نمائندوں کے لئے بھی ان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔
ویڈیو دیکھیں :