گریڈ 21کے 9 افسران کے تبادلے

گریڈ 21کے 9 افسران کے تبادلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی )گریڈ 21کے 9 افسران کے بین الصوبائی تبادلے کردیئے گئے ، سندھ میں تعینات گریڈ 21 کے افسر اقبال حسین درانی کی خد ما ت بلوچستان کی حکومت کے سپرد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو گریڈ 21کے 9 افسران کے بین الصوبائی تبادلے کردیئے گئے ، سندھ میں تعینات گریڈ 21 کے افسر اقبال حسین درانی کی خدمات بلوچستان کی حکومت کے سپرد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پنجاب میں تعینات گریڈ 21 کے افسرمحمد نسیم نواز کی خدمات حکومت سندھ کے حوالے کردی گئیں اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ پنجاب میں تعینات گریڈ 21 کے افسر محمد اجمل خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔ سندھ میں تعینات گریڈ 21 کے افسر محمد سہیل راجپوت کی خدمات پنجاب حکومت کے حوا لے کر دی گئیں ۔ گریڈ 21 کے افسر منیر اعظم کو خیبر پختونخوا سے بلوچستان بھجوا دیا گیا جبکہ ندیم ارشاد گیانی کو پنجاب سے خیبرپختونخوا بھجوا دیا گیا ۔
تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -