گستاخانہ خاکے ،سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو کامیابی ملی:وزیر خارجہ

گستاخانہ خاکے ،سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو کامیابی ملی:وزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سیگزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سفارتی کوششوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بڑی کامیابی ملی، دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہترین ٹیم ورک پر وزارت خارجہ کی ٹیم کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ روک دیا گیا۔ یہ سب وفاقی حکومت کی موثرسفارتی کوششوں سے ممکن ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی قسم کی نفرت انگیزی روکنے کے لیے ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ