حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں ہی تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار اعزاز حاصل کر لیا

حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں ہی تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ...
حیدر علی نے ڈیبیو میچ میں ہی تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار اعزاز حاصل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار بناتے ہوئے تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق 19 سالہ بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں نصف سنچری سکور کرکے ٹی 20 ڈیبیو پر نصف سنچری کرنے والے پاکستان کے واحد بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ڈیبیو پر سب سے زیادہ انفرادی سکور کا اعزاز عمر امین کو حاصل تھا جنہوں نے 47 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ میں حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے اور پھر کرس جارڈن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلین فاسٹ بولر ٹام موڈی نے بھی نوجوان بیٹسمین حیدر علی کے کھیل کی تعریف کی ہے۔ مائیکل وان نے کہا کہ ’لگتا ہے پاکستان کو کوئی سنجیدہ کھلاڑی مل گیا ہے‘۔ سابق آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی نے کہا کہ ’میں نے پہلی بار حیدر علی کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں دیکھا تھا اور سمجھ گیا تھا کہ یہ باصلاحیت کھلاڑی ہے، خوشی ہے کہ نوجوان کو موقع دیا گیا‘۔

مزید :

کھیل -