ملتان: دربار موسیٰ پاک کی گدی نشینی پر گیلانی خاندان دوحصوں میں تقسیم 

ملتان: دربار موسیٰ پاک کی گدی نشینی پر گیلانی خاندان دوحصوں میں تقسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (راناعرفان الاسلام سے) دربارموسی پاک شہید کی گدی نشینی کا معاملہ میں گیلانی خاندان دو حصوں میں تقسیم ہوگیا،یوسف رضا گیلانی کو جلد بڑا سیاسی دھچکا لگنے کاخدشہ پیدا ہو گیاہے گیلانی خاندان کے کئی بزرگ رہنماؤں نے مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کے صاحبزادے مخدوم ابو الحسن گیلانی کے مقابلے میں مخدوم تجمل حسین گیلانی کے صاحبزادے مخدوم سیدولایت مصطفی گیلانی کودربار کا گدی نشین بنانے کا اعلان کر دیا ہے، مخدوم سید وجاہت حسین گیلانی کے صاحبزادے مخدوم سیدابو الحسن گیلانی کے سرپر سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی، سید احمد مجتبی گیلانی، جبکہ مخدوم تجمل حسین گیلانی کے صاحبزادے مخدوم سیدولایت مصطفی گیلانی کے سر پر مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، مخدوم سید راجن بخش گیلانی، مخدوم نورانی گیلانی، مخدوم طفیل حسین گیلانی، اورمخدوم سید سہیل گیلانی کا ہاتھ ہے مخدوم سیدتجمل حسین گیلانی کے چہلم کی تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء وزیر خارجہ شاہ محمود حسین قریشی کی شرکت نے گیلانی خاندان کو سیاسی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرکے رکھ دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے چہلم کے انتظامات کے سلسلے میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے خصوصی دلچسپی لیکر ملک بھر سے مختلف درگاہوں کے گدی نشینوں کو مدعو کرنے میں خاصی مدد کی جن میں،پیر صاحب پگاڑا کے قریبی عزیز پیر سید عثمان سئیں راشدی،گولڑہ شریف کے سجادہ نشین،پیر حسا م الدین، پیر نظام الدین، پیر مہر الدین جامی، درگاہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر حبیب عرفانی، کرما والی سرکار کے سجادہ نشین پیر صمصام بخاری، خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، سجادہ نشین دیوان بابا فرید گنج شکر دیوان احمد مسعود چشتی،سجادہ نشین دیوان حاجی شیرپیر دیوان محمد اویس،سجادہ نشین ایبٹ آباد پیر سید محی الدین محبوب،سجادہ نشین سخی سیدن سائیں دپال پور،پیر عثمان مصطفی پگاڑا،سجادہ نشین پیر گیلانی پاک پتن پیر حیدر امام گیلانی،سجادہ نشین دھولر شریف پیر غلام محی الدین بخاری،سجادہ نشین شاہ شمس تبریز ؒ مخدوم علی مہدی،سجادہ نشین تونسہ شریف خواجہ نظام تونسوی،سجادہ نشین مانگڑہ شریف پیر عمار سعید،سجادہ نشین مہر آباد اوچ شریف سید محبوب عالم بخاری،سجادہ نشین مظفرگڑھ مخدوم اکرم شاہ گیلانی،پیر شوکت حسین سجادہ نشین چادر والی سرکار،سجادہ نشین دربار پیر سید الطاف حسین گیلانی مخدوم فیض الحسن گیلانی سمیت دیگر درگاہوں سے تعلق رکھنے والے سجاد گان شامل تھیمخدوم سید تجمل گیلانی کے چہلم کے اجتماع میں ملک بھر سے سجاد گان نے شرکت کرکیمخدوم ولایت مصطفی گیلانی کا گدی نشینی کا پلڑا بھاری کردیا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ ملتان کے موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب کے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا تحفہ دینے کی کوششیں بھی بھاری پڑ گئی ہیں کیونکہ شاہ محمود حسین قریشی گیلانی خاندان میں پھوٹ ڈالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گیلانی خاندان میں دربار موسی پاک کی گدی نشینی کے معاملہ کافی عرصہ سے اختلافا ت کا شکار تھا لیکن خاندان گیلانیہ کے بزرگوں کی وجہ سے خاموشی اختیا ر کئے ہوئے تھا لیکن مخدوم سید تجمل گیلانی کی وفات پر ان کی تدفین مزار کے احاطے میں کرنے پر معاملہ شدت اختیار کر دگیا، کیونکہ مخدوم سید ابو الحسن گیلانی اور اس کے سرپرست اعلی نے مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کی تدفین مزار کے احاطے میں کرنے کے مخالفت کی تھی، لیکن شاہ محمود قریشی کی آشیر باد پر مخدوم تجمل حسین گیلانی کی تدفین مزار اکے احاطہ میں کر دی گئی ہے بعد ازاں مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے صاحبزادے مخدوم سید ولایت مصطفی گیلانی والد کے تدفین پر ہونے والے اختلافات کے معاملے میں خاندان گیلانیہ کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے اور انہوں مخدوم سید تجمل حسین گیلانی رسم چہلم تک مسلسل اپنے خاندان کے بزرگوں سے رابطے کرکے چہلم کے روز اپنی حمایت میں اعلان کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں رسم چہلم کے اجتماع میں سابق وزیر اعظم مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی عدم شرکت اور مخدوم شاہ محمود قریشی کا تقریب میں شرکت کرنے سے واضع طورپر ثابت ہو گیا ہے کہ دربار موسی پاک شہید کی گدی نشینی کے ساتھ ساتھ اب خاندان گیلانیہ کی سیاسی راہیں بھی مخدوم سید یوسف رضا گیلانی سے جدا ہو سکتی ہیں 

مزید :

صفحہ اول -