27سالہ سعدیہ پر کیمیکل پھینکنے کا معاملہ ، چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ لڑکی سے ملنے فیصل آباد پہنچ گئیں

27سالہ سعدیہ پر کیمیکل پھینکنے کا معاملہ ، چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن ...
27سالہ سعدیہ پر کیمیکل پھینکنے کا معاملہ ، چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ لڑکی سے ملنے فیصل آباد پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ میں 27سالہ سعدیہ پر کیمیکل پھینکنے کا معاملہ ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز  بٹ متاثرہ لڑکی سے ملنے خدمت مرکزفیصل آباد پہنچ گئیں۔ایس ایس پی آپریشنز عبد الوہاب، ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشداور اےایس پی محسن نے چیئرپرسن کو متاثرہ لڑکی کے کیس کے متعلق آگاہ کیا ۔ گزشتہ روز نامعلوم شخص نے 27سالہ سعدیہ پر کیمیکل پھینک دیا تھا ۔ 

اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز  بٹ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،مریم نواز  کے ویژن کے مطابق تیزاب گردی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے،متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا بٹ نے ابھی تک سعدیہ کیس میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی  پیشرفت کو سراہا  ،انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔حنا پرویز بٹ نے خواتین کے تحفظ کے لیے فیصل آباد پولیس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اور اقدامات کو  بھی سراہا۔