قومی اسمبلی میں احتجاج اور بائیکاٹ ہوگا ، ہم اسمبلی کے باہر عوام کے ساتھ اسمبلی لگائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کا قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاسوں کے بائیکاٹ اور احتجاج کا فیصلہ۔ چیئرمین چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے مختلف بہانوں کے ذریعے نشستیں چھینی گئی ہیں، ارکان کو نااہل کیا گیا اور ہمیں بولنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ۔ ہم جشن آزادی اگر منانا چاہییں تو وہ بھی منانے نہیں دیتے۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ورکرز کو الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیں گے تو ہم اس بناوٹی کمیٹی کا حصہ کیوں بنیں؟ ہم اسمبلی میں جائیں گے اپنا پوائنٹ آف آرڈر پیش کریں گے، ہم اسمبلی سے باہر اپنی اسمبلی لگائیں گے۔