الفلاح تھیٹر کی سکیورٹی سخت داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگادیئے

الفلاح تھیٹر کی سکیورٹی سخت داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگادیئے
 الفلاح تھیٹر کی سکیورٹی سخت داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)الفلاح تھیٹر نے سیکیورٹی کے مزید اقدامات کرتے ہوئے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگادیئے ہیں جبکہ کیمروں کی تعداد بھی بڑھادی ہے ۔اس بارے میں پروڈیوسر ارشد چوہدری نے ’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ تھیٹر کی سیکیورٹی کے لئے تمام اقدامات اپنی مدد آپ کے تحت کئے ،اگرچہ اس سے پہلے بھی انتظامات تسلی بخش تھے لیکن اب مزید کیمرے اور واک تھرو گیٹ لگادیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے محفوظ رہا جاسکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کل سے الفلاح میں نیا ڈرامہ پیش کیا جائے گا جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -