اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم ڈیڑھ بجے تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس میں شریک ملزمان پر فرد جرم ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ڈیڑھ بجے تک فیصلے کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی،تینوں ملزمان صدر نیشنل بینک سعید احمد،نعیم محموداورمنصوررضااحتساب عدالت پیش ہوئے۔
ضمنی ریفرنس میں نامزد شریک ملزمان پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی نہ ملنے پر فرد جرم نہ ہو سکی ، عدالت نے صدر نیشنل بینک سعید احمد کے وکیل کی سماعت کل تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرد جرم ڈیڑھ بجے تک موخر کر دی۔
صدرنیشنل بینک سعیداحمد کی طرف سے 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے گئے،سعیداحمدنے ریفرنس مستردکرنے سے متعلق درخواست خارج کرنے کافیصلہ چیلنج کیاتھا۔