ملالہ یوسفزئی لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئیں
ملالہ یوسفزئی لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی لندن روانگی کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئیں،گل مکئی کو سخت سکیورٹی میں اسلام آباد ایئر پورٹ لایا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق گل مکئی اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ 4 روزہ پاکستان پر آئی تھی،اس موقع پر انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا،اپنے دورے کے دوران ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات اور وزیراعظم ہاﺅس میں تقریب سے خطاب بھی کیا۔


ملالہ یوسفزئی قیام کے دوران اپنے آبائی گھر سوات بھی گئیں جہاں گل مکئی نے اپنے سکول کا دورہ کیا اور سہیلیوں سے ملاقات بھی کی۔


ملالہ یوسفزئی نے آبائی گھر کے دورے کے موقع پر اپنے والدین اور بھائیوں کےساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔