بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نہیں روک سکتا، وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم اور جبر سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ایک درجن سے زائد کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا اور ظلم و جبر سے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جاسکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے فیکٹس فائنڈنگ مشن کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دے اور یو این سیکرٹری جنرل کشمیر کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کریں۔