سپریم کورٹ ، 19 ویں ترمیم کو کالعدم قرار دینے، 58 ٹوبی بحال کرنے کی درخواستیں خارج
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کو کالعدم دینے، 58 ٹوبی بحال کرنے سمیت متعدد آئینی درخواستیں خارج کردیں ۔
سپریم کورٹ نے 19 ویں ترمیم کے خلاف درخواست بھی خارج کردی، چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 19 ویں ترمیم کے خلاف درخواست غیر موثر ہوچکی ہے، عدالت 18 ویں اور 19 ویں ترمیم پر فیصلہ دے چکی ہے۔
جسٹس شاکراللہ کے خلاف 2 دفاتر رکھنے کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کردی گئی،سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ یہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے اور میرٹ پر بھی نہیں ہے۔آئین کے آرٹیکل 58 ٹو بی کی بحالی سے متعلق درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کردی گئی۔سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر درخواست بھی خارج کردی ۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف درخواست شاہد اورکزئی نے دائر کی تھی جس میں گیلانی کی نااہلی کے بعد کے اقدامات کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔