الیکشن 2018ملک کوغیرجمہوری طرزپرچلانے کی سوچ کےخلاف ریفرنڈم ہوگا، کیپٹن صفدر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ 2018 کا الیکشن ملک کوغیرجمہوری طرزپرچلانے کی سوچ کےخلاف ریفرنڈم ہوگا۔ انتخابات کے بعدپاکستان کوایک واضح ڈائریکشن مل جائے گی۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے راستے روکے جارہے ہیںلیکن ان کے ماتھے پرمیڈاِن پاکستان لکھاہے۔لوگوں کوخوف تھاکہ نوازشریف آخری سال اصلاحات لائیں گے اس لیے فارغ کردیا، انہیں شوکت عزیز، ظفراللہ جمالی اورپرویزاشرف چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ2018 کے انتخاب آئین اور جمہوریت کے مخالف سوچ کے خلاف ریفرنڈم ہو گااور 2018کے انتخابات کے بعدپاکستان کوواضح طور پر ایک ڈائریکشن مل جائے گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس صحافی کو جو بھی دھمکی دے گا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔