مسلم لیگ (ن) کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

مسلم لیگ (ن) کا میر جاوید الرحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ, جنرل سکریٹری مفتاح اسماعیل, سینٹر مشاہد اللہ خان, خواجہ طارق نذیر, صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر خالد حسین شیخ, مرکزی کونسل کے رکن عبدالحمید بٹ اور صوبائی نائب صدر اعظم خان لوہانی نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر میر جاوید الرحمن کی رحلت پر نہایت دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آزادی صحافت کے لیئے ان کی جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنگ اور جیو کو بیباک حق و سچ کا ترجمان بنانے میں میر جاوید الرحمٰن کی دلیرانہ صحافتی سوچ اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وہ کارواں صحافت کے عظیم کردار تھے