محب وطن تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال مسترد کر دی،عامر نواب

محب وطن تاجروں نے شٹر ڈاؤن کی کال مسترد کر دی،عامر نواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہورکے نائب صدرعامرنواب خان نے کہا ہے کہ محب وطن دکانداروں نے شٹرڈاؤن کی کال کومستردکردیا عوام دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے عناصر کسی رحم اورنرمی کے مستحق نہیں ہیں ٹریڈرز نے حکومت کی معاشی اصلاحات پر اظہار اعتماد کر دیاٹیکس چوری کی اجازت نہیں دی جاسکتی،عوام کی نمائندہ حکومت بلیک میل نہیں ہوگی کچھ شرپسندعناصر کی طرف سے زبردستی کرنے کے باوجودکاروباری مراکز میں صارفین جوق درجوق آتے رہے عوام مٹھی بھرشرپسندوں کومعیشت دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیں گے تجارت اورمعیشت کاچولی دامن کاساتھ ہے ،ٹیکس کے بغیر کسی ملک کی معیشت زندہ نہیں رہ سکتی وہ اسماعیل نگرمیں ٹریڈرز کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے عامرنواب خان نے مزید کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی سے مہنگائی کازورٹوٹ جائے گااورعام آدمی کی زندگی میں خوشحالی آئے گی قومی وسائل پر سفیدپوش طبقات کاسب سے زیادہ حق ہے ،وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف انہیں خاطرخواہ ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ساہیوال میں کول پاورپراجیکٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا گیا ہے ،عنقریب اندھیرے چھٹ جائیں گے اورپاکستان میں صنعتی میدان میں ایک نیادورشروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت ریاست کوبندگلی جبکہ قومی معیشت کوآئی سی یوسے باہرلے آئی ہے ۔عوام کو ان کے گھروں کے پاس باعزت روزگارملے گااوران کی کایاپلٹ جائے گی ۔