شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ، 2زخمی ، طالبان کمانڈر بھی مارا گیا
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوابی میں سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گدون کے علاقے اتلہ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا کہ اس دوران ایک گھر میں موجود شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ اے ایس آئی اور ساتھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک کارندہ مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ٹی ٹی پی کا کمانڈر تھا۔