میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی
میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے میمن گوٹھ میں فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک موقع پر ہی جاں  بحق ہوگیا  جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ہسپتال میں طبی امداد کے دوران فائرنگ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا اور یوں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہوگئی جبکہ دیگر 3 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے کا کام کیا جارہا ہے اور پتا لگایا جارہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کون تھے جبکہ عینی شواہدین کے بیانات بھی لیے جارہے ہیں۔