لاہور : عسکری 5میں فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر شہید ہو گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے عسکری 5میں فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر شہید ہو گیا۔
24نیوز کے مطابق عسکری 5میں گھر پر فائرنگ سے ریٹائرڈ میجر شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد کو منہ میں گولی لگی جو سر سے نکل گئی تاہم انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور خودکشی سمیت دیگر امور کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقع خودکشی بھی ہو سکتا ہے اور کسی کی جانب سے فائرنگ کا بھی مگر ابھی تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے ۔