ترک وزیر خارجہ نے پاک ترک سکولوں کی بندش کامطالبہ کردیا

ترک وزیر خارجہ نے پاک ترک سکولوں کی بندش کامطالبہ کردیا
ترک وزیر خارجہ نے پاک ترک سکولوں کی بندش کامطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے دوہفتے بعد ترک وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہوں نے پاک ترک سکول فوری طورپر بند کرنے یا فتح اللہ گولن فاﺅنڈیشن سے کنٹرول واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
باخبرذرائع کے مطابق ترک وزیرخارجہ میولت کووسوگلونے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے مشترکہ اموراور خطے میں ہونیوالے حالیہ پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران ترک مہمان نے ملک میں ہونیوالی بغاوت کی ناکام کوشش میں فتح اللہ گولن کے کردار اور آئندہ کیلئے ایسے کسی واقعے کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ترک وزیرخارجہ نے پاکستان میں چلنے والے پاک ترک سکول فوری طورپر بند کرنے یاکم ازکم امریکہ میں موجود ترک رہنمافتح اللہ گولن کی فاﺅنڈیشن سے لے کر سرکاری کنٹرول میں کرنے کامطالبہ کردیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خیبرپختونخواحکومت سکولوں کی بندش سے انکار کرچکی ہے جبکہ عمران خان نے بھی سکولوں کی بندش کو زیرتعلیم بچوں کے کیریئرتباہ کرنے کے مترادف قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیگم کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آگئیں، اتنی بے حیائی کہ امریکہ میں بھی لوگ توبہ توبہ کرنے لگے،یہاں کلک کریں۔
بعدازاں پاکستانی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان ہمارا دوسراگھرہے ،ملک میں بغاوت کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ،پاکستان کیساتھ بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے ،دونوں ممالک دہشتگردی سے متاثر ہیں ۔

مشترکہ پریس کانفرنس کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

سرتاج عزیز کاکہناتھاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کیساتھ کھڑے ہیں ،ترک عوام نے جمہوریت کیخلاف بغاوت کو ناکام بنایا۔

وہ شعبہ جس میں ہر سال ہزاروں لوگوں کی ضرورت ہے، آپ بھی پرکشش نوکری حاصل کرسکتے ہیں،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔