وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی سمری مسترد کردی

وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی سمری ...
وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی سمری مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بھیجی جانے والی سمری مسترد کر دی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے قانونی ماہرین نے سمری کا جائزہ لیا جسے کے بعد انہوں نے سمری ابتدائی طور پر مسترد کر دی ۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سمری قانونی معیار پر پورا نہیں اترتی اور یہ آئین کے آرٹیکل 147کے مطابق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی سمری میں قانونی اور آئینی پیچھدگیا ں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کو کراچی تک محدود کیوں رکھا جا رہا ہے ،اگر کوئی ملزم کراچی میں کارروائی کر کے سندھ کے کسی دوسرے علاقے میں بھاگ جائے تو رینجرز کو اس کے خلاف بھی کارروائی کا خصوصی اختیار ہونا چاہیے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اگر رینجرز کو پورے سندھ میں خصوصی اختیارات نہیں دئیے گئے تو ہم دیگر آپشن پر غور کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -