صرف 10 دن میں گردوں کی پتھری سے نجات کے لئے انتہائی آسان نسخہ

صرف 10 دن میں گردوں کی پتھری سے نجات کے لئے انتہائی آسان نسخہ
صرف 10 دن میں گردوں کی پتھری سے نجات کے لئے انتہائی آسان نسخہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) گردے کی پتھری کی وجہ سے انسان بہت سی دیگر بیماریوں اور جسمانی پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے۔گردوں میں پتھری کی وجہ سے ان کے ناکارہ ہونے کا امکان موجود رہتا ہے لہذا اس مسئلے کو کسی بھی صورت معمولی نہیںلینا چاہیے اور جلد از جلد اس سے نجات حاصل کرنی چاہیے،آیئے آپ کو گردوں کی پتھری سے نجات کے لئے ایک آسان قدرتی نسخہ بتاتے ہیں۔
رات کو سونے سے پہلے 200گرام باجرہ گرم پانی میں بھگودیں اور ساری رات بھیگا رہنے دیں۔صبح اٹھ کر باجرے کو کھلے برتن میں ڈالیں اور اس میں گرم پانی اتنا ڈالیں کہ یہ دو تہائی بھرجائے۔اب سارا دن یہ پیالا پڑا رہنے دیں اور شام کو اسے چھان لیں۔یہ مشروب روزانہ استعمال کریں،جن لوگوں نے یہ مشروب استعمال کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ صرف 10دن میں اس مشروب سے آپ کے گردوں کی پتھری نکل جائے گی۔

مزید :

تعلیم و صحت -