میپکو: نجی ٹرانسفارمر زالتوا کا شکار‘ میٹریل کی اقساط میں فراہمی سے سائلین خوار

میپکو: نجی ٹرانسفارمر زالتوا کا شکار‘ میٹریل کی اقساط میں فراہمی سے سائلین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر) میپکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ ( ایم ایم) کی ناقص ترین کارکردگی‘نئے نجی ٹرانسفارمر کنکشنو ں کیلئے پورا میٹریل ایک بار دینے کی بجائے چکر پر چکر لگوا کر قسطوں میں سامان دینا شروع کر دیا۔ نجی ٹرانسفارمرز کے متعدد کیسز زیر التوا ہیں۔ لائن سپرنٹنڈنٹس اور سائلین خوار(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ میپکو کے شعبہ میٹریل منیجمنٹ/فیلڈ سٹور کے افسران نے نئے ٹرانسفارمر کنکشنوں کے لئے سب ڈویژنوں کے لائن سپرٹنڈنٹس اور سائلین کو تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے۔ میپکو کے سب ڈویژنل دفاتر میں نیو کنکشن ونجی ٹرانسفارمرز لگوانے کیلئے تمام پراسیس45 روز میں مکمل کرنے کے پینا فلیکس آویزاں ہیں مگر یہ سب دکھاوے کے لئے ہیں ۔ کئی کئی ماہ گزرنے کے باوجود سائلین کے نئے کنکشن و ٹرانسفارمرز نہیں لگ سکے ۔ کبھی 25کے وی اے اور کبھی 50کے وی اے کے ٹرانسفارمرز کی قلت ہوتی ہے اور کبھی 100کے وی اے کے ٹرانسفارمرز نہیں ہوتے ۔صورتحال یہ ہے کہ ٹیوب ویل ‘ انڈسٹریل و دیگر کنکشنو ں کیلئے ٹرانسفارمرز ‘ پولز و دیگر سامان کی ایلوکیشن کے باوجود مطلوبہ سامان کی فراہمی میں دانستہ طور پر تاخیر کی جا رہی ہے ۔متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹس جب فیلڈ سٹور جاتے ہیں تو کچھ سامان دے دیا جاتا ہے اور پھر اگلے چکر میں مزید سامان دیاجاتا ہے ۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ ایک چکر میں ٹرانسفارمر دیاجاتا ہے توپول نہیں دیا جاتا ‘ اگر بعد میں پول دیاجاتا ہے تو ڈی سیٹ نہیں دیا جاتا ۔ اس طرح چکر پر چکر لگوا کر اقساط میں سامان دیا جاتا ہے۔ ان حربوں کا مقصدر سائلین کو پریشان کرنا ہے ۔ اگر شعبہ ایم ایم خصوصاًفیلڈ سٹور کے معاملات کا جائزہ لیاجائے تو لا تعداد بے آابطگیاں سامنے آئیں گی ۔ذرائع کے مطابق سامان کی فراہمی کے لئے فیلڈ سٹور کا عملہ مبینہ طور پر لائن سپرنٹنڈنٹس سے رشوت وصول کرتا ہے ۔منیجر میٹریل منیجمنٹ کے خلاف لا تعداد شکایات ہیں مگر انہیں اس کی کوئی پروا ہی نہیں ہے۔بعض لائن سپرنٹنڈنٹس نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کس کو نہیں پتہ کہ شعبہ میٹریل منیجمنٹ اور اس کے تحت فیلڈ سٹور میں کیا ہورہا ہے ۔ صورتحال نہایت دگر گوں ہے ۔ رشوت دینا ہماری مجبوری ہے ۔ اگر ایسا نہ کریں تو ہم مزید خوار ہوں گے ۔متاثرہ سائلین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری سے مطالبہ کیاہے کہ شعبہ میٹریل منیجمنٹ کا نام مس منیجمنٹ رکھا جائے اور شعبہ میٹریل منیجمنٹ خصوصاً فیلڈ سٹور کے معاملات کا جائزہ لیاجائے اور تمام مطلوبہ سامان بروقت ایک ساتھ فراہم کرنے کا پابند کیاجائے ۔
نجی ٹرانسفارمر