پرانی ڈیزل یا پٹرول کارکو جدید ترین الیکٹرک کار میں تبدیل کرانے کی سہولت متعارف کرادی گئی

پرانی ڈیزل یا پٹرول کارکو جدید ترین الیکٹرک کار میں تبدیل کرانے کی سہولت ...
پرانی ڈیزل یا پٹرول کارکو جدید ترین الیکٹرک کار میں تبدیل کرانے کی سہولت متعارف کرادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی جا چکی ہیں مگر ان کی قیمت کروڑوں میں ہے اور انہیں خریدنا ہر کس و ناکس کے بس کی بات نہیں، تاہم اب فرانس میں ایک ایسی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے کہ آپ چند لاکھ روپے خرچ کرکے اپنی پرانی ڈیزل یا پٹرول کار کو جدید ترین الیکٹرک کار میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔ یہ سہولت ایک نئے سٹارٹ اپ نے دی ہے جس کا نام ’ٹرانزیشن ون‘ (Transition-One)ہے۔
ٹرانزیشن ون نے ایک ریٹروفٹنگ (Retrofitting)ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے ذریعے وہ پرانی ڈیزل اور پٹرول کاروں میں الیکٹرک انجن نصب کرتے ہیں، بیٹریاں لگاتے ہیں اور الیکٹرک گاڑی کا ڈیش بورڈ لگاکر اسے مکمل الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ یہ کام صرف 5ہزار یورو (تقریباً 8لاکھ 85ہزار روپے) میں کیا جاتا ہے۔
اس کمپنی کے بانی کا نام ایمبرک لیبیو ہے جس کا کہنا ہے کہ ”نئی الیکٹرک گاڑی کم از کم 20ہزار یورو (تقریباً 3کروڑ54لاکھ روپے) ہے، چنانچہ نئی الیکٹرک کار خریدنے کی ہر کوئی سکت نہیں رکھتا، چنانچہ میں ایسے لوگوں کے لیے گاڑیاں تیار کر رہا ہوں۔ ہم فیٹ کرسلر آٹوموبلز این وی، ووکس ویگن اے جی، رینالٹ ایس اے اور پی ایس اے گروپ کی گاڑیوں سمیت ہر طرح کی پرانی ڈیزل اور پٹرول گاڑیوں کو ایک ہی قیمت میں الیکٹرک بنا رہے ہیں۔ “