کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کارکنوں کی محنت کاثمر ہے،روبینہ شاہین

کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کارکنوں کی محنت کاثمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف وومن وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین نے کہا کہ کشمیر اور سیالکوٹ کے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کارکنان کی محنت کاثمر ہے، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے قلعہ میں دراڑ ڈال دی ہے، سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کلین سویپ کیا ہے اور مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست دی ہے، ن لیگ کی غندہ گردی دھونس دھاندلی کا خاتمہ ہو چکا ہے، عوام باشعور ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

، پی ٹی آئی نے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کی ہے، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات آناشروع ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکر بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کرسکتیں،عوام ان کے سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔