2020ءتک روسی بحریہ میں 8 جوہری آبدوزیں شامل کی جائیں گی

2020ءتک روسی بحریہ میں 8 جوہری آبدوزیں شامل کی جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ 2020ءتک قومی بحریہ میں 8 جوہری آبدوزیں شامل کی جائیں گی۔ روسی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس کے جنگی بحری جہازوں کو جدید ترین ہتھیار اور عسکری سامان فراہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں "یوری دولگوروکی" نامی جوہری آبدوز بحریہ میں شامل کی جائے گی جبکہ مستقبل قریب میں مزید دو جوہری آبدوزیں بحریہ میں شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءتک نئی جوہری آبدوزوں کی تعداد بڑھ کر 8 ہو جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -