سپریم کورٹ کے 6بےنچ آج سے شروع ہونیوالے ہفتے میں متعدد مقدمات کی سماعت کر ےں گے

سپریم کورٹ کے 6بےنچ آج سے شروع ہونیوالے ہفتے میں متعدد مقدمات کی سماعت کر ےں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لااسلام آباد ( آئی اےن پی )سپریم کورٹ کے چےف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی طرف سے 2دسمبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے تشکےل دئے گئے 6بےنچ پرنسپل سےٹ پر (آج ) پیر سے مختلف اہم نوعےت کے مقدمات کی سماعت کر ےں گے،پرنسپل سےٹ پر چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری، جسٹس جواد اےس خواجہ، جسٹس امےر ہانی مسلم پر مشتمل بےنچ ون لاپتہ افراد کےس، پےٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں غےر آئےنی اضافے کے خلاف اقبال ظفر جھگڑا کی درخواست کی سماعت، غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کےس،رےنٹل پاور کےس، سابقہ ادوار مےں 650 سے زائد سی اےن جی لائسنسوں کے اجراءپر از خود نوٹس کےس کی سماعت، سپرےم کورٹ بار ہاﺅسنگ سوسائٹی کے حوالے سے مقدمے کی سماعت، وکلاءتشدد کےس، آٹے کی قےمتوں مےں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست کی سماعت، سےکرٹری دفاع آصف ےسےن ملک کے خلاف توہےن عدالت کےس کی سماعت،، تھری جی لائسنس کےس، پی آئی اے بدعنوانی کےس، کامران فےصل قتل کےس، اراکےن پارلےمنٹ کی جعلی ڈگرےوں کے حوالے سے مقدمات کی سماعت کرے گا ۔جسٹس تصدق حسےن جےلانی، جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس عظمت سعےد شےخ پر مشتمل بےنچ نمبر2 چےئرمےن نےب کی تقرری کے خلاف پی ٹی آئی اور محمود اختر نقوی کی درخواست کی سماعت،سےف سٹی پروجےکٹ کےس کی سماعت، پورٹ قاسم اتھارٹی مےں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر کے غےر قانونی تقررےوں کے خلاف توہےن عدالت درخواست کی سماعت،ای او بی آئی مےں اربوں روپے کے کرپشن سکےنڈل کے خلاف از خود نوٹس کےس کی سماعت کرے گاجسٹس ناصرالملک ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اقبال حمےد الرحمن پر مشتمل بےنچ تھری ، جسٹس خلجی عارف حسےن ، جسٹس آصف سعےد اور جسٹس مشےر عالم پر مشتمل بےنچ فورجسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل بےنچ نمبر 5 اورجسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس محمد اطہر سعےد پر مشتمل بےنچ نمبر6 دےگر اہم نوعےت کے مقدمات کی سماعت کرےں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -