اے آئی جی سپیشل برانچ کی گاڑی چوری،پولیس سراغ لگانے میں ناکام

اے آئی جی سپیشل برانچ کی گاڑی چوری،پولیس سراغ لگانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (وحید ڈوگر سے)راولپنڈی پولیس وفاقی وزیرِداخلہ کے ڈائریکٹر اور اے آئی جی سپیشل برانچ کی اتوار کے روز چوری ہونے والی گاڑی اور دو پولیس وائرلیس کا سراغ لگانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیمعتبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی کرولاگاڑی نمبر GD888جو کہ گزشتہ اتوار راولپنڈی سے چوری ہوگئی تھی جس میں دو پولیس وائرلیس بھی فکس کئے گئے تھے جن کوممکنہ طور پر دہشت گردوں کی جانب سے جڑواں شہروں میں ہونے والے چہلم کے جلوسوں اور راولپنڈی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں استعمال کیا جا سکتا ہے گاڑی چوری ہونے کے بعد جڑواں شہروں کی ناکہ بندی بھی گئی گاڑی جو کہتھانہ صادق آباد راولپنڈی کی حدود سے چوری ہوئی یہاں پر اے آئی جی سپیشل برانچ کا ڈرائیور رہائش پذیر تھا اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈرائیو سرکاری گاڑی کو ٹھیک کروانے کے لئے لے کر گیا تھاپولیس کے ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنیکی شرط پر روزنامہ پاکستان کے رابطے پر بتایا کہ دو اقسام کے وائرلیس سیٹ پولیس کی جانب سے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں سے ایک قسم کے وائرلیس سسٹم کو کنٹرول اور ٹریس کرنا ممکن نہیں ہوتا اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صادق آباد انسپکٹر ملک اللہ یار نے رابطے پر موقف اختیار کیا کہ وہ کسی اہم کیس کو دیکھ رہے ہیں اس حوالے کوئی معلومات ان کے پاس نہیں آپ متعلقہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر طفیل سے بات کر لے بعدازں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ڈرائیو سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی اور نہ گاڑی اور پولیس وائرلیس کی برآمدگی کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں سکی درخواست میں ڈرائیو نے بتایا کہ صبع چھ بجے گاڑی گھر کے باہر گھڑی کی آٹھ بجے کے قریب چیک کیا گاڑی نہیں تھی جس کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑی کی تلاش شروع کر کے مقدمہ نمبر 1094درج کر لیا گیا ہے