کیا کسی صوبے کا وزیر اعلیٰ یا گورنر پولیس کی وردی پہن سکتا ہے؟ تفصیلات جانیے

کیا کسی صوبے کا وزیر اعلیٰ یا گورنر پولیس کی وردی پہن سکتا ہے؟ تفصیلات جانیے
کیا کسی صوبے کا وزیر اعلیٰ یا گورنر پولیس کی وردی پہن سکتا ہے؟ تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مریم نواز  پر پولیس یونیفارم  پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ  میں  شرکت  کے بعد سوال اٹھ رہا تھا کہ کیا بطور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پولیس یونیفارم پہننے کی اجازت ہے یا نہیں ؟ اب اس سوال کا جواب سامنے آگیا ہے۔ 

24 نیوز کے مطابق پولیس رولز 1934 میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو  یونیفارم پہننے کی اجازت ہے ، نہ صرف وزیراعلیٰ بلکہ بطور صوبائی سربراہ  گورنر پنجاب بھی پولیس کا یونیفارم پہن سکتے ہیں اور یہ اجازت انہیں رواں سال جنوری میں آئی جی پنجاب نے وزیراعلی اور گورنر کے پولیس کے مختلف تقاریب کے وزٹ کے دوران ڈریس کوڈ کا پولیس رول میں ترمیم  کے ذریعے دی تھی ، پولیس آرڈر کے آرٹیکل 27 اور پولیس رولز 1934 کے رول 4.2(2) میں آرٹیکل 10(3) کے تحت ترمیم کیا گیا۔ رول کے مطابق گورنر یا چیف منسٹر رسمی مواقع پر یونیفارم پہن سکتے ہیں جیسے پریڈ کا جائزہ لیتے ہوئے، پولیس درباروں سے خطاب کرتے ہوئے، پولیس اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کرتے ہوئے یا پولیس اہلکاروں اور دستوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مخصوص مواقع پر،یونیفارم کے دوسرے آئٹمز میں بیجز اور رینک موجود ہونگے،گورنر پنجاب لفظ "گورنر پنجاب" اور وزیر اعلی "وزیراعلی " کا بیج پہن سکتے ہیں جو چاندی کے معیاری دھات سے بنے ہیں،آئی جی پنجاب نے ڈریس کوڈ کا ترامیمی سٹینڈنگ آرڈر 30جنوری 2024 کوجاری کیا تھا۔

مزید :

قومی -