نابینا نوجوان کو تقرری کے بعد بھی جوائننگ نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت

نابینا نوجوان کو تقرری کے بعد بھی جوائننگ نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے معذور کوٹے پر نابینا نوجوان کو تقرری کے بعد بھی جوائننگ نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر واپڈا میڈیکل کمیپلیس کو درخواست گزار کی آنکھوں کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔درخواست گزار محمد اویس کی جانب سے مہر محمد فیاض ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی بطور نائب قاصد 22اپریل کو تقرری ہوئی مگر اب اسے جوائننگ نہیں دی جا رہی چنانچہ فاضل عدالت اسکا نوٹس لیتے ہوئے داد رسی کرئے ۔جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
نابینا

مزید :

علاقائی -