قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف  کچہری روڈ پر مظاہرہ‘ ناروے کیساتھ سفارتی‘ تجارتی تعلقات ختم کرنیکا مطالبہ 

  قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف  کچہری روڈ پر مظاہرہ‘ ناروے کیساتھ سفارتی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس شہریان ملتان کے زیراہتمام ناروے کے گستاخ قرآن ملعون کے خلاف کچہری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر ناروے کے ساتھ سفارتی و تجارتی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)


تعلقات ختم کرکے اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ سفیر کو ملک بدرکرنے سمیت ملعون کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین نے ناروے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت مخدوم سید طارق عباس شمسی، سبطین رضا لودھی، غلام مصطفی قریشی، زاہد بلال قریشی نے کی جبکہ اس موقع پر پروفیسر طارق قادری، پروفیسر برہان صابری، امیراللہ شیخ، مخدوم ارشد قریشی، آصف رضا گردیزی، مریم زہرہ قریشی، انجینئر عدنان جٹ، بشیر کوثر انصاری، عدنان مصطفی قریشی، مخدوم نثار احمد، کلیم اللہ یزدانی، غلام سرور صابری کے علاوہ سماجی، سیاسی، مذہبی، یوتھ، قانون دانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہا کہ جب تک ناروے حکومت گستاخ قرآن ملعون و مردودکوکیفر کردار تک نہیں پہنچاتی ہے پاکستان کی حکومت کو ناروے سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرکے اس کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنا چاہیئے بلکہ ناروے کے سفیر کو بھی ملک بدر کیاجائے قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی وجہ سے پاکستان سمیت عالم اسلام کے دل مجروح ہو ئے ہیں اور پاکستان کی حکومت، غیور عوام ایسی مذموم حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالٰی کی نازل کردہ الہامی کتاب ہے جس میں دنیا بھر کے انسانوں کے لئے رہنما اصول موجود ہیں اور اپنی زندگیوں کو صیح اصلاحی طریقے سے گزارنے کا پورا ایک نظام ہے اللہ تعالٰی کی مقدس کتابوں کا تمام مذاہب احترام کرتے ہیں ناروے میں اس قسم کی گستاخی قابل مذمت ہے ملتان کے غیور عوام بھی اس عظیم سانحہ پر سراپا احتجاج ہیں جو اس قسم کی حرکت کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر مظاہرین نے گستاخ قرآن کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کسی کو بھی اس قسم کی کسی کو بھی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو سکے۔
مطالبہ